مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچانے کی اپیل کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔
آپ کا تبصرہ